کرم ایجنسی،گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق

 

ہنگو   :   کرم ایجنسی میں گھر کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق، جب کہ چودہ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق لوئر کرم کی تحصیل صدہ بازار کے ملحقہ علاقہ پیرقیوم میں گل اجان نامی شخص کے گھر میں زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں سیفور خان نامی قبائلی کی اہلیہ اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ گھر میں موجود پانچ خواتین اور سات بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو تحصیل صدہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.