Breaking News

پاک بھارت ٹاکرا، گوگل نے اپنا لوگو میچ سے منسوب کر لیا

 

گوگل ، گوگل ڈوڈل کے نام سے اپنے صارفین کو ایک ایسی سروس فراہم کرتا ہے جس سے وہ اپنے صارفین کی خوشیوں میں شامل ہو جاتا ہے ۔ گوگل کسی بھی تہوار کی مناسبت سے اپنا موجودہ لوگو تبدیل کر کے اس تہوار سے منسوب کر دیتا ہے۔ گوگل نے اپنا نیا لوگو اس وقت متعارف کروایا ہے جب پوری دنیا میں کل ہونے والے پاک بھارت میچ کے چرچے ہیں چونکہ پاکستان اور بھارت سب سے بڑے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں اس لیے کل ہونے والے پاک بھات میچ کا نہ صرف پاکستان اور انڈیا کے لوگوں کو انتظار ہے بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی کرکٹ شائقین پائے جاتے ہیں وہ پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ کل ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بھی صرف 20 منٹ میں فروخت ہو گئے تھے۔ گوگل اس سے پہلے بھی متعدد بار اپنا لوگو مختلف تہوار کے حوالے سے چینج کرتا آیا ہے،۔ گوگل اس سے پہلے بھی 14 اگست کو بھی اپنا لوگو تبدیل کر کے پاکستان کے یوم آزادی سے منسوب کر چکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved