دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ناکامی کا سوال ہی پید نہیں ہوتا، وزیراعظم

 

کراچی : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جنگ ہر صورت جیتیں گے، یہ بھی بولے کہ سانحہ بلديہ ٹاؤن خوفناک اور تکليف دہ ہے، پہلے اللہ اور پھر عوام کو جواب دہ ہيں، دو سال تک واقعے کا چالان پيش کيوں نہیں ہوا،متاثرين کو فراہمی انصاف کی يقين دہانی بھی کرادی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں قیام امن اور قومی ايکشن پلان کا جائزہ لیا گیا، فوجی عدالتوں کیلئے تیار مقدمات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی شریک ہوئے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری آپریشن کا دائرہ کار کراچی کے علاوہ دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے، قوم کو نیشنل ایکشن پلان سے نتائج کی توقع ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہمیں ہر صورت جیتنی ہے، ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد قومی لائحہ عمل پر پیشرفت کا جائزہ لینا ہے، قومی لائحہ عمل 20 نکات پر مشتمل ہے، کچھ صوبوں میں پیشرفت تیز، کچھ میں مزید توجہ کی ضرورت ہے، دہشتگردوں کا خاتمہ رياست کا حتمی فيصلہ ہے، قبائلی علاقوں سميت ملک بھر سے دہشتگردی کا خاتمہ کريں گے۔

نواز شریف کہتے ہیں کہ سانحہ بلديہ ٹاؤن خوفناک اور تکليف دہ ہے، پہلے اللہ اور پھر عوام کو جواب دہ ہيں، وزيراعظم نے سوال کيا کہ 2 سال تک واقعے کا چالان پيش کيوں نہیں ہوا، متاثرين کو فراہمی انصاف کی يقين دہانی بھی کرادی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.