وزیراعظم نواز شریف کا سندھ حکومت کیلئے نیا ہدایت نامہ

 

کراچی : وزیراعظم نواز شریف نے سندھ حکومت کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا، کہتے ہیں کہ بریفنگ نہیں نتائج چاہتے ہیں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی امن کانفرنس بلائی جائے، 15 روز کے اندر مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوانے کا بھی حکم دے دیا۔

وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ امن و امان بہتر کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، سندھ حکومت امن کانفرنس بلائے جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بریفنگ نہیں نتائج چاہتے ہیں، 15 روز کے اندر مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوائے جائیں، جو افسران احکامات پر عمل نہ کریں، انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے، فوجی عدالتوں پر قوم نے اعتماد کیا ہے، نتائج بھی سامنے آئیں گے، سیاسی و عسکری قیادت امن و امان کیلئے ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.