کراچی پولیس کو مکمل غیر سیاسی بنانا ہوگا، آرمی چیف

 

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہر قائد میں امن کا فارمولا بتادیا، کہتے ہیں کراچی میں پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنانا ہوگا، آئندہ پولیس تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری ایپکس کمیٹی دیگی۔

کراچی میں امن اور ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اجلاس میں کہا کہ رینجرز آپریشن نے پائیدار امن و استحکام کیلئے ماحول پیدا کیا، کراچی میں امن کا مطلب پاکستان کی خوشحالی ہے، شہر قائد میں آپریشن بلاامتیازجاری ہے۔

آرمی چیف نے کراچی میں پائیدار امن کا فارمولا بھی بتادیا، بولے کہ اس کیلئے سیاسی جماعتوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا اور کراچی پوليس کو مکمل طور پر غيرسياسی اور مؤثر بنانا ہوگا، بھرتیاں بھی غیر سیاسی کرنا ہوں گی۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹيلی جنس ميں بہتر تعاون کو بھی ضروری قرار دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.