برازیل کا رنگوں اور مستیوں سے بھرا فیسٹیول ختم، رافیل نڈال کی خصوصی شرکت

 

ریو ڈی جنیرو : برازيل ميں ہونے والا رنگوں اور روشنيوں کا ميلہ ختم ہوگیا، ايونٹ کے اختتامی راؤنڈ ميں برازيل کے معروف سامبا اسکولز نے پرفارم کيا، ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے بھی خصوصی شرکت کی۔

ناچ گانا، موج مستی، ہلہ گلا تمام ہوا، ريوڈی جنيرو ميں جاری کارنيول کے آخری روز ٹينس اسٹار رافيل نڈال نے بھی کھل کر انجوائے کيا، شاہين کے فلوٹ نے جلوے بکھيرے، تو پريڈ ميں بھوتوں اور چڑيلوں کا راج رہا، سامبا ڈروم ميں ڈرمز کی دھمک بھی شامل تھی۔

پرفارمرز اور شرکاء کا جوش و خروش ديدنی تھا، ايونٹ کے فائنل ڈے پر 12 ايليٹ سامبا اسکولز نے فن کا مظاہرہ کيا، جس سے ہزاروں افراد محظوظ ہوئے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.