جسٹس مقبول باقر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھالیا

 

اسلام آباد : جسٹس مقبول باقر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب چیف جسٹس کی علالت کے باعث ان کے گھر پر ہوئی۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس ناصر الملک نے جسٹس مقبول باقر سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب چیف جسٹس کی علالت کے باعث ان کے گھر پر ہوئی۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ اور وکلاء نے شرکت کی، جسٹس مقبول باقر اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.