سعودی عرب میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

 

سعودی حکام نے حادثے کی وجوہات کے تعین کے لئے تحقیقات شروع کردین ہیںریاض: سعودی عرب میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں عراق کی سرحد سے متصل علاقے حفر البطین میں واقع ’’کنگ خالد ملٹری ایئربیس‘‘ کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کررہا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا، واقعے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کوئی خرابی نہیں تھی تاہم حادثے کی وجوہات کے تعین کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.