نیوزی لینڈ اپ سیٹ شکست سے بال بال بچ گیا، اسکاٹ لینڈ کیخلاف 3 وکٹوں سے کامیابی

 

ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، دوسرے پول میچ میں نيوزی لينڈ کو اسکاٹ لينڈ سے بمشکل 3 وکٹوں سے کامیابی ملی، 143 رنز کا آسان ہدف پانے کی کوشش ميں کيويز شکست سے بال بال بچے۔

آئر لينڈ نے ويسٹ انڈيز کو ٹھکانے لگايا تو اسکاٹش ٹيم کو بھی جوش آگيا، ايسو سی ايٹ ٹيم کيويز کے ايسے گلے پڑی کہ بليک کيپس کو دانتوں تلے پسينہ آگيا۔

میزبان ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو 142 پر ڈھير کيا تو کیویز کچہ زيادہ ہی ريليکس کرگئے، بڑھا ہوا اعتماد اس وقت ختم ہوگيا جب 66 رنز پر 3 مايہ ناز بيٹسمين پويلين ميں جابيٹھے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت ميں بننے والے 40 رنز نے بلیک کیپس کی ٹينشن دور کی، وليمسن نے 38 اور گرانٹ ايليٹ نے 29 رنز بناکر اپنی ٹيم کی مشکلات کافی کم کيں۔

ایک بار پھر اپ سیٹ کا خطرہ اس وقت سر پر منڈلانے لگا جب 117 پر آدھی ٹيم ڈريسنگ روم کی زينت بن گئی، کيوی مڈل اور لوئر آرڈر نے جيسے تيسے کرکے ٹيم کی نيا پار لگائی۔

ٹرينٹ بولٹ کو اکيس رنز دے کر 2 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر ميچ کا بہترين پليئر قرار ديا گيا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.