چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصل عرب نے حلف اٹھالیا

 

کراچی : جسٹس فیصل عرب نے سندھ ہائیکورٹ کے 30ويں چيف جسٹس کا حلف اٹھالیا، کہتے ہیں چند کرپٹ ججز کی وجہ سے عدلیہ بدنام ہورہی ہے، اب ايسے ججز کا تبادلہ نہیں بلکہ ان کیخلاف ایکشن ہوگا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے چیف جسٹس فیصل عرب سے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس فیصل عرب نے کرپٹ ججز کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، یہ بھی کہا کہ چندکرپٹ ججز کہ وجہ سے عدلیہ بدنام ہورہی ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصل عرب نے عدالتوں میں ججز کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے ہر واقعے پر وکلاء اور بار کی جانب عدالتی کاررائیوں کے بائیکاٹ کے اعلان کو غلط اقدام قرار دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں امن کے قیام کا حل بھی بتادیا، کہا کہ پولیس نظام میں اصلاحات کرکے امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے، ملزمان کو سزا دینے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.