Breaking News

لاہور دھماکے میں ڈیٹیکٹر کی پکڑ میں نہ آنیوالا مواد استعمال کیا گیا، ابتدائی تحقیقات

 

لاہور خودکش حملے میں میٹل ڈیٹیکٹر کی پکڑ میں نہ آنيوالا پلاسٹک کوٹڈ بارود استعمال کیا گیا، قلعہ گجر سنگھ حملے کی ابتدائی تحقيقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

لاہور ميں پوليس لائنز کے قريب بم دھماکا، واہگہ بارڈر خودکش حملے سے ملتی جلتی مذموم کارروائی تھی، سيکيورٹی حکام کے مطابق پوليس لائنز حملے ميں استعمال ہونے والا بارودی مواد “پيٹن” واہگہ بارڈر دھماکے ميں بھی استعمال ہوا۔

ابتدائی تحقيقات ميں بتايا گيا ہے کہ پيٹن پلاسٹک کوٹڈ ايکسپلوسو ہے، جس کی ميٹل ڈيٹيکٹر کے ذريعے بھی نشاندہی نہيں کی جاسکتی، دوسری جانب حملہ آور کا چہرہ مکمل حالت ميں نہيں مل سکا ليکن جائے وقوعہ سے اس کے بال ملے ہيں جو لمبے اور گھنے ہيں، بالوں کے ڈی اين اے سے حملہ آور کی شناخت کی جائے گی۔

دھماکے کے وقت پوليس لائنز ميں درجہ چہارم کے ملازمين کے انٹرويوز جاری تھے، وزير داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ کی جانب سے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزيراعلیٰ کو پيش کردی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved