Breaking News

پیپلزپارٹی نے ذوالفقار مرزا سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

 

کراچی : سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن ذوالفقار مرزا پر بھڑک اُٹھے، کہتے ہیں حکومت کے خاتمے کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

ذوالفقار مرزا کے متنازع بیانات پر سندھ حکومت کے وزیراطلاعات کو جوش آگیا، پیپلزپارٹی نے بھی سابق وزیر داخلہ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مرزا صاحب لوگوں میں وسوسہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے، بلاول بھٹو کے بیان نے سب واضح کردیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت اور ارکان کو خراب کہنے والے مرزا صاحب کے اپنے خاندان کے 2 افراد پیپلزپارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے ہیں۔

شرجیل میمن نے حکومت کے خاتمے کی افواہوں کی بھی تردید کی، بولے کہ سیاسی جماعتیں اور عسکری ادارے باشعور ہیں، گورنر راج یا حکومت کے خاتمے کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved