کوئٹہ : قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ میں بڑوں کی بیٹھک سجی، وزيراعظم نواز شريف کا کہنا تھا کہ قومي ايکشن پلان پر عملدرآمد کے ليے مشکل فيصلے بھي کرنا ہوں گے۔ موثر عملدرآمد صوبوں کي ذمہ داري ہے،رفتار ميں تيزي لانا ہوگی۔ وفاق اور فوج مکمل تعاون کرے گی۔
امن و امان کے ليے کوئٹہ ميں سياسي و عسکري قيادت سر جوڑ کر بيٹھي، وزير اعظم نواز شريف کي زير صدارت ايپکس کميٹي کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چيف، ڈی جی آئی ایس آئی، گورنر اور وزير اعلی بلوچستان سميت اعلی حکام نے شرکت کی۔ اپنے خطاب ميں وزيراعظم بولے کہ ايکشن پلان پر عمل درامد کے ليے مشکل فيصلے بھي کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم نے نے قيام امن کے ليے بلوچستان حکومت کو مکمل تعاون کي يقين دہاني کرائي، وزير اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردي کے خلاف اقدامات کے ليے تمام صوبوں کو ايک رفتار سے آگے بڑھنا ہوگا۔ وزيراعظم نے کہا کہ قومی لائحہ عمل پرتمام جماعتوں کااتفاق ہے اور اس پر موثر عمل درآمد صوبائي حکومتوں کي زمہ داري ہے۔
Leave a Reply