سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات شروع کرنیکا فیصلہ

 

کراچی   :   سانحہ بلدیہ ٹاون کی ازسر نو تحقیقات کے لئے حکومت نے نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی، ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی خادم حسین ہونگے۔

سانحہ بلدیہ ٹاون کی ازسر نو تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی، جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی خادم حسین بھٹی ہونگے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حایت ، ڈی آئی جی مشتاق مہر ، رینجرز اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہونگے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ملزم رضوان قریشی کے انکشافات کو بھی شامل تفتیش کریں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم فیکٹری مالکان کے بھی بیانات لے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.