گلگت بلتستان میں دھاندلی کی توپنڈورا بکس کھل جائیگا،خورشید شاہ

 

اسلام آباد   :   قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں سمجھ نہیں آتی کہ نون لیگ اتنے ”پنگے” کیوں لے رہی ہے، گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گئی تو نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا۔

میڈیاسے بات چیت میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کبھی اضافی ٹیکس لگا دیا جاتا ہے اور کبھی پاک چین راہداری کا روٹ تبدیل کردیا جاتا ہے۔ سمجھ نہیں آتی نون لیگ اتنے پنگے کیوں لے رہی ہے۔ اب وفاقی وزیر کو گورنر گلگت بلتستان بناکر قبل از انتخابات دھاندلی کرنے جارہی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دس میں سے سات نگراں وزیر بھی نون لیگ سے ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر بھی ایک کارکن کو لگا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم گلگت بلتستان میں دھاندلی سے باز رہیں۔ اگر دھاندلی ہوئی تو حکومت کیخلاف نیا پنڈورا کھل جائے گا ابھی تو حکومت گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کے عمران خان کے الزامات سے جان نہیں چھڑا سکی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت چار سال کردی جائے تو بہت سے مسائل کم ہوجائیں گے۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیا مذاکرات کی بحالی کیلئے پرامید ہیں جلد فریقین میں معاملات طے ہوجائیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.