دہشتگرد ایک ارب مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتے: اوباما –

 

وائٹ ہاؤس میں دہشتگردی اور داعش کے حوالے سے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا ہم ان سے لڑ رہے ہیں جو اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ کوئی مذہب بے گناہ لوگوں کے قتل و غارت کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا القاعدہ اور داعش اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کے سامنے امریکا ڈٹا ہوا ہے۔ کسی کے بارے میں نہیں کہاجا سکتا کہ کب شدت پسند بن جائے۔ صدر اوباما نے مغربی اور مسلمان ملکوں کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر شدت پسندوں کو شکست دیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.