مظفرگڑھ میں کرنٹ لگنے سے آٹھ مزدورجاں بحق

 

مظفرگڑھ: مظفرگڑھ کےعلاقے گدھ پورمیں کنوئیں میں کام کے دوران پانی کا پائپ ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گیا۔ کرنٹ لگنے سے آٹھ مزدورجاں بحق ہوگئے۔
مظفرگڑھ میں گدپورکا مقام، جو بن گیا مزدوروں کے لئے موت کا پیغام۔
گیارہ مزدورکنویں میں بورنگ کاکام کرنے اترے تو پانی کا پائپ بجلی کی تار سے ٹکرا گیا۔۔ ایک مزدور کو کرنٹ لگا تو دوسرے نے مدد کی کوشش کی۔ اسی کشمکش میں آٹھ مزدور بجلی کا جھٹکا لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کے بعد مقامی لوگوں نےاپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کواسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے کے بعد پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.