وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات کامیاب، شہداء کمیٹی کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان

 

کراچی : سانحہ شکارپور کے لواحقین اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں مظاہرین کے ایک کے سوا تمام مطالبات مان لئے، شہداء کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

شہداء کمیٹی کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ کے وڈے سائیں سے ملاقات کی، سندھ حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد شہداء کمیٹی نے نمائش چورنگی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں قائم علی شاہ نے سانحہ شکارپور کے شہداء کے ورثاء سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے ایک کے علاوہ تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سانحہ شکارپور کی جے آئی ٹی اور دہشتگردوں کیخلاف آپريشن کے ساتھ ان کے مقدمات فوجی عدالتوں ميں بھيجنے کی یقین دہانی کرائی۔

سانحہ شکار پور کیخلاف شہداء کمیٹی نے گزشتہ 2 روز سے نمائش چورنگی پر دھرنا دے رکھا تھا جو حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.