کوئٹہ،کائونٹر ٹیررازم فورس کی پاسنگ آئوٹ ، دہشتگردوں کو شکست دینگے، وزیر اعظم

 

کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بہادر جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس کو شرکا نے خوب سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جس قوم میں ایسے جانباز سپاہی ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔ سر زمین پاکستان دہشت گردی کی زد میں ہے ، یہ جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے ۔ کوئی مجرم اور دہشت گرد قانون کے ہاتھوں سے بچنا نہیں چاہئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ ہے ، صبر ، برداشت اور حوصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا جو قوم ایک فیصلے پر متحد ہو جائیں اُسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو سیاست سے پاک کر کے میرٹ پر بھرتیاں کریں گے جبکہ آئی جی بلوچستان عملیش خان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمارے اندر موجود ہے جسے باہر سے خفیہ ہاتھ کی حمایت حاصل ہے ، ملکی بقا کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.