Breaking News

کراچی : سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

 

کراچی : سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مارے گئے، خود کش بمبار بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد قاری عالم گیر کے گھر پر چھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں خودکش بمبار بھی شامل ہے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، تخریب کاروں سے خود کش جیکٹ، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، قاری عالمگیر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، پولیس کی مزید نفری بھی علاقے میں طلب کرلی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved