شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں جھڑپ، 5 دہشت گرد ہلاک، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

 

راولپنڈی : پاک فوج کا وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دتہ خیل کے علاقے میں جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائی میں ایک جوان بھی شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، اس دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں 5 تخریب کار مارے گئے جبکہ ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کررہے ہیں، فورسز نے کئی علاقوں سے دہشت گردوں کو مار بھگایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون سے جاری آپریشن میں 2200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، مرنے والوں میں اہم کمانڈرز اور غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.