فاٹا سے سینیٹر کیلئے بولی 40 کروڑ تک پہنچ گئی، اخوندزادہ چٹان کا انکشاف

 

سینٹ انتخابات دن بدن قریب آرہے ہیں اسی طرح سینیٹر بننے کے لیے بولی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار اخوند زادہ چٹان نے بتایا فاٹا سے سینیٹر بننے کے لیے بولی چالیس کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ سیاسی قیادت کو گزشتہ انتخابات کی طرح مل بیٹھ کر ممبران کی خریدوفروخت کو روکنا ہوگا پیسے کا اسی طرح لین دین رہا تو میں سینٹ انتخابات میں احتجاجاً حصہ نہیں لوں گا۔ ذرائع کے مطابق فاٹا میں سینیٹر کیلئے ووٹ کی بولی 25 کروڑ جبکہ خیبر پی کے اسمبلی کے ارکان کو ووٹ کیلئے 3 سے 6 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.