مصباح الیون میں ایک کے ایک تنازع، سہیل خان کی وقار یونس سے تلخ کلامی

 

مصباح اليون ميں ايک کے بعد ايک تنازع، سہیل خان کی وقار یونس سے تلخ کلامی

اسٹاف رپورٹ

کرائسٹ چرچ : شاہینوں کا دوسرا معرکہ کل ہے اور پاکستان ٹیم میں ایک اور جھگڑا سامنے آگیا، اس بار ہیڈ کوچ سے نوجوان فاسٹ بولر سہیل خان نے تلخ کلامی کرلی۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی ہے یا آپس میں لڑائی جھگڑا کرنے، پہلے غیر ملکی فیلڈنگ کوچ سے تین کرکٹرز الجھ پڑے، دوسرا واقعہ احمد شہزاد کے ہیڈ کوچ سے تلخ کلامی کا پیش آیا، اب ایک اور تنازع سننے کو ملا ہے کہ وقار یونس سے نوجوان فاسٹ بولر سہیل خان نے تو تو میں میں کرلی۔

ذرائع کے مطابق واقعے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے انتظاميہ سے رابطہ کیا ہے اور کھلاڑیوں و ٹیم مینجمنٹ کو ڈسلپن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.