پمز اسپتال کے زخمی ڈاکٹر شاہد نواز دم توڑ گئے

 

اسلام آباد : پمز اسپتال میں فائرنگ سے زخمی ڈاکٹر شاہد نواز سی ایم ایچ راولپنڈی میں دم توڑ گئے، انہیں ایک ہفتہ پہلے اسپتال میں نامعلوم شخص نے گولی ماردی تھی۔

پمز کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر شاہد نواز ایک ہفتہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج دم توڑ گئے، اسپتال میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا، ڈاکٹر شاہد کی میت کو پوسٹ پارٹم کیلئے پمز منتقلی کردیا گیا۔

ڈاکٹر شاہد نواز 14 فروری کو پمز اسپتال کے اندر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، اُن کے سر میں گولی لگی، پمز میں ابتدائی آپریشن کے بعد انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ مصنوعی تنفس پر ایک ہفتہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرام نے شعبہ امراض قلب کے سربراہ کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹر شاہد نواز کی لاش کا پوسٹ مارٹم پمز میں ہوگا جس کے بعد میت ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.