اکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے21خواتین کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیاہے اور ساتھ ساتھ ان کھلاڑیوں کے معاوضے میں بھی اضافہ کیاگیاہے ۔پی سی بی نے ان خواتین کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی بنیاد پر کھیلے گئے میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر سینٹرل کنٹریکٹ دیاہے جس کا اطلاق اور ان تمام کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریوں اے ،بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیاہے ۔
کیٹیگری اے میں ٹیم کی کپتان ثنا میر ،بسمہ معروف ،جاویریاودود اور آسماویا اقبال شامل ہیں ۔
کیٹیگری بی میں ند ا رشید ،سادیہ یوسف ،سمیہ صدیقی ،مارینا اقبال،سعیدہ نین فاطمہ عابدی اور سانیا اقبال شامل ہیں ۔
کیٹیگری سی میں کائنات امتیاز،سدرا نواز ،رابعہ شاہ ،انعم امین،نائلہ انظیر،سدرا امین اور ناہید ا خان شامل ہیں ۔
کیٹیگری ڈی میں فریحہ محمود ،ماہم طارق ،عالیہ ریاض اور ارم جاوید شامل ہیں
Leave a Reply