Breaking News

اے این ایف کی کارروائی، سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم ہونے سے بچ گیا

 

کراچی : اے این ایف نے سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم ہونے سے بچالیا، کراچی ایئرپورٹ پر 2 مسافر ہیروئن لے جاتے ہوئے پکڑے گئے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دو مسافروں سے مجموعی طور پر ایک کلو 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ایک شخص سعودی عرب جبکہ دوسرا بینکاک جارہا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بینکاک جانے والے مسافر سے 87 کیپسول برآمد ہوئے جن میں 980 گرام ہیروئن موجود تھی، سعودی عرب جانے والے شخص نے 320 گرام ہیروئن ٹوتھ پیسٹ میں چھپا رکھی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج لیا جبکہ ہیروئن اسمگلرز کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کی سزا موت ہے، اے این ایف کی کارروائی کے باعث یقینی طور پر ایک پاکستانی کا سر قلم ہونے سے بچ گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved