Breaking News

یونس کھلانے یا ڈراپ کرنے پر کوچ اور کپتان میں اختلاف

 

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ریگولر اوپنر کھلانے اور تجربہ کار بلے باز یونس خان کو ڈراپ کرنے یا کھلانے کے معاملے پر ٹورسلیکشن کمیٹی میں اتفاق نہ ہوسکا۔ مقامی اخبار نئی بات کے مطابق ہیڈ کوچ وقاریونس بلے باز یونس خان کو کھلانے کے حق میں ہیں تاہم کپتان مصباح الحق اور چیف سلیکٹر معین خان انہیں ڈراپ کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف اوپن کرنے والے یونس خان اس میچ میں 6 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے تھے جبکہ ان کی حالیہ ایک روزہ فارم ناقص رہی ہے۔ یونس یہ چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور گزشتہ ماہ سے اب تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلے گئے 7 میچز میں کل 73 رنز سکور کرسکے ہیں۔ جس میں ان کا سب سے زیادہ سکور 25 ہے۔ محمد حفیظ کی انجری کے بعد ناصر جمشید کو ان کے متبادل کے طور پر بھیجا گیا تھا۔ ان کے علاوہ اس پوزیشن کے لئے سرفراز احمد بھی امیدوار ہیں۔ ٹیم انتظامیہ میں حتمی الیون کے انتخاب پر اختلافات ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کا بھارت سے پہلا میچ ہار کر پہلے ہی ٹیم دباﺅ کا شکار ہوچکی ہے، دوسری ناکامی اسے کوارٹر فائنل کی دوڑ سے بھی باہر کرنے کا سبب بن سکتی ہے دوسری جانب سابق کرکٹر شاہد نذیر نے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں کو ذمہ دار کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور بھارت کے خلاف جس طرح کے غیر ضروری سٹروکس مارے گئے ان سے اجتناب کرنا ہوگا قومی ٹیم کو اس میچ میں ریگولر اوپنرز کے ساتھ امیدان میں اترنا ہوگا کیوں کہ بھارت کے خلاف میچ میں بھی یونس خان سے اننگز کا آغاز کروایا جانا انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا تھا، وہ مڈل آرڈر میں سود مند ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ٹیم انتظامیہ نے ریگولر اوپنر ناصر جمشید کو بلایا ہے تو پھر اس کو نہ کھلانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر محمد خلیل نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم کو تمام معاملات کو پس پشت ڈال کر میدان میں اترنا ہوگا اور روٹین بیٹنگ آرڈر کے ساتھ کھیلنا ہوگا یونس خان کی جگہ ناصر جمشید سے اوپن کروانی چاہیے اگرٹیم انتظامیہ یونس خان کو مڈل آرڈر میں نہیں کھلانا چاہتی تو ان سے اننگز کا آغاز کرواکر نہ صرف یونس خان بلکہ ٹیم کے ساتھ بھی ناانصافی کی جارہی ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved