12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، بازیاب کرالیا گیا

 

لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے جوہرٹاﺅن میں تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا ہے، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گھر کی مالکن تابندہ اور اس کے شوہر کے خلاف کارروائی کیلئے تھانے میں درخواست دیدی ہے۔ پولیس نے گھر کی مالکن کو گرفتار کرلیا جبکہ مالک کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکتا۔ دریں ا ثناءوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.