تین سو گیارہ رنز کا ٹارگٹ: پاکستان کی بیٹنگ لائن کا امتحان شروع

 

کرائسٹ چرچ: ورلڈکپ کرکٹ میں پول بی کے اہم میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان میچ جاری ہے۔ گرین شرٹس تین سو گیارہ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ کو اپنے نام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
صرف ایک رنز بنا کر پہلے چار اوورز میں گرین شرٹس نے چار وکٹ گنوا دیں۔ ناصر جمشید، یونس خان، حارث سہیل بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ احمد شہزاد صرف ایک رن ہی بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کرائسٹ چرچ میں سجا کرکٹ میلہ جہاں کالی آندھی نے شاہینوں کو تارے دکھا دیئے۔ مصباح الحق نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جو خاصا مہنگا ثابت ہوا۔

ابتدا میں تو گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کیا۔ اٹھائیس کے مجموعہ پر ویسٹ انڈیز کے دو بلے باز کرس گیل چار اور ڈیوائن اسمتھ تئیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

لیکن بعد میں ویسٹ انڈین بلے بازوں نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا۔ شاندار بلے بازی سے پاکستانی ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.