اسلام آباد،سیکٹرجی سکس میں گھر سے پانچ لاشیں برآمد

 

اسلام آباد   :   وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں واقع گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے پوش علاقے سیکٹر جی سکس میں پیش آیا، پولیس کے مطابق بیوی نے شوہر اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی، جب کہ ایک بچہ زخمی حالت میں گھر سے ملا، جسے طبی امداد کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہل محلہ کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا۔ علی الصبح خاتون کوثر شاہدہ نے پہلے شوہر فاروق خٹک اور پھر بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی، جب کہ واردات کے دوران ایک بچہ محمد رافع زخمی بھی ہوا۔ قتل ہونے والی بچیوں کے نام عینزہ، رانیا اور راحیلہ ہیں۔

جائے وقوعہ کا جائزہ لینے آئی جی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے، لاشوں کو ضروری، کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر سامان بھی بکھرا پڑا تھا، تاہم یہ قتل گھریلو تنازعہ کے باعث ہوا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.