Breaking News

ورلڈ کپ،پاکستان کی بدترین کارکردگی،150رنز سے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست

 

کرائسٹ چرچ :  نیوزی لینڈ  میں ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ایم میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بدترین کارکردگی  دکھا کر پھر شکست اپنے نام کرلی۔ کالی آندھی کے سامنے شاہین بے بس نظر آئے، پے درپے وکٹیں گنوا کر قومی کرکٹ ٹیم 311 رنز کے تعاقب میں صرف 157 رنز کا اسکور  ہی بنا سکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

کرائسٹ چرچ کے میدان پر  دونوں ہی ٹیمیں جیت کے عزم   سے اتریں، پاکستان ٹاس جیت کر بھی فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اسے بھاری پڑ گیا۔ کالی آندھی نے پاکستانی بولرز کے ہاتھوں کے طوطے چڑھا دیئے اور ایسی دھلائی کی کہ طبیعت صاف ہوگئی۔ پچاس اوورز میں ویسٹ انڈیز نے تین سو دس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ دنیش رامدین نے51،لینڈل سمنزنے50رنزبنائے، ڈیرن براوو49رنزبناکرریٹائرڈہرٹ ہوئے۔ مارلن سیموئیل38،ڈیرن سامی30رنزبناسکے، آندرے رسل نے13گیندوں پر42رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے62رنزدیکر2وکٹیں حاصل  کیں،  محمدعرفان،وہاب ریاض اورسہیل خان  صرف 1،1وکٹیں ہی  حاصل کرسکے۔ شاہد آفریدی48رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کرپائے۔ ویسٹ انڈیز کے تین سو گیارہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی،  صرف ایک رنز پر چار پاکستانی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔۔ ناصرجمشید۔۔  یونس خان اورحارث سہیل کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ جبکہ  احمد شہزاد ايک رن بناکرجیسن ہولڈرکا شکار بنے۔

مصباح الحق کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ کالی آندھی نے تین سو دس رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے گرین شرٹس ابتدا ہی میں لڑکھڑا گئے۔ ویسٹ انڈین بلے بازوں نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا تو شاندار بلے بازی سے پاکستانی ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ گرین شرٹس نے روایت برقرار رکھی اور کیچ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ ناقص فیلڈنگ کا بھی جم کے مظاہرہ کیا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved