Breaking News

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عمران خان کو خط،بیٹے کو ڈالرز بھیجنے کے الزام پر اظہار افسوس

 

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اسحاق ڈار کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی گئی ہے اور ان کے الزامات کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خط میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ انہوں نے بیٹے کو کوئی رقم نہیں بھیجی بلکہ ان کے بیٹے نے بینک کے ذریعے پاکستان پیسے بھیجےتھے اور اس ٹرانزیکشن کو سیاسی مقاصد کیلئے غلط رنگ دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوئس بینک سے معاہدے کا الزام بھی قابل افسوس ہے ہم نے سوئس بینک سے کوئی معاہدہ نہیں کیا بلکہ ہم تو سوئس بینک سے پیسے واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔سوئس بینکوں سے پیسے واپس لانے کیلئے کابینہ سے بات چیت بھی کی ہے اور سوئس حکام سے اس بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔اسحا ق ڈار کاکہنا تھا کہ آپ کے تمام الزامات جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved