بھارت درپردہ پاکستان میں مداخلت میں ملوث ہے: سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے متنازع بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دوسرے ممالک سے بھی ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ سرتاج عزیز پاک چائنا اقتصادی راہداری پر بھارتی وزیر کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد علاقائی روابط، اقتصادی ترقی اور پورے خطے کے عام لوگوں کی خوشحالی ہے۔ انہوں نے چینی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے خود کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ دو ممالک کے درمیان ہے اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ کشمیر کے عوام مسلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ کشمیر سمیت تمام متنازع امور مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیںlk

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.