فیفا صدر کرپشن سکینڈل پر مستعفی

17 سال تک فیفا کے صدر رہنے والے 79 سالہ سوئس جمعہ کو دوبارہ صدر منتخب ہوئے تھے۔

بلاٹر نے کہا کہ ان کا جان نشین منتخب کرنے کیلئے جلد ہی ایک خصوصی کانگریس بلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سکینڈل کی وجہ سے داغ دار ہونے والی فیفا کی ’از سر نو تعمیر ‘کی ضرورت ہےاوریہ کہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کے بارے میں خوب سوچ و بچار کی تھی۔

خیال رہے کہ بلاٹر کے مستعفی ہونے سے ایک ہفتہ قبل سوئس پولیس نے فیفا کے دو نائب صدور سمیت سات عہدے داروں کو زیورخ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا تھا۔

یہ گرفتاریاں امریکی استغاثہ کی درخواست پر کی گئیں، جنہوں نے گرفتار افراد اور آٹھ دوسرے ملزمان پر 150 ملین ڈالرز کی رشوت ستانی کا الزام لگایا تھا۔vd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.