لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی، ضمانت منسوخی پر امام مسجد عدالت سے فرار

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود نے لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے والے امام مسجد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی لیکن ضمانت منسوخ ہونے پر امام مسجد عدالت سے فرار ہو گیا۔ درخواست گزار ملزم احمد شیر صابر القادری کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی دباﺅ پر امام مسجد کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ قائد آباد پولیس نے محلے داروں کے اطلاع پر چھاپہ مارا اور سائونڈ ایکٹ کی دفعہ چھ کی خلاف ورزی کے الزام میں امام مسجد کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ امام مسجد چار بڑے لائوڈ سپیکر کے ذریعے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ جس پر عدالت نے امام مسجد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تاہم ملزم امام مسجد ضمانت منسوخی کے بعد کمرہ عدالت سے باہر نکلا اور احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ – fe

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.