چین: بحری جہاز ڈوب گیا، 458 افراد سوار تھے

چین: بحری جہاز ڈوب گیا، 458 افراد سوار تھے
جہاز میں 458 مسافر سوار تھے جن میں سے 20 افراد کو فوری طور پر بچا لیا گیا جبکہ 7افراد نے تیر کر کنارے پر پہنچ کر اپنی جان بچائی۔

جہاز میں 406 سیاح ، 47عملے کے افراد اور ٹوور کمنی کے 5 ملازمین سوار تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جہاز ڈوبنے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جس جگہ جہاز ڈوبا ہے وہاں پانی کی گہرائی 50 فٹ ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث امدادی کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

جہاز میں سوار مسافروں کی عمریں 50 سے 80 سال کے درمیان تھیں اور وہ دریائے یانگ زے میں سیاحتی مقام پر تفریح کی غرض سے جارہے تھے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔۔1 2

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.