انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے 101 ٹیسٹ میچوں میں یہ مہمان ٹیم کی نویں کامیابی تھی۔
اسی طرح، نیوزی لینڈ نے تاریخ میں انگلینڈ کی سر زمین پر صرف پانچویں مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔
کیویز نے پہلی مرتبہ 1999 اوول میں میزبان ٹیم کو 83 رنز سے شکست دی تھی۔
ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں دن انگلینڈ کو کامیابی کےلئے455 رنزکاہدف ملا تھا، تاہم پوری ٹیم 255 پر پویلین لوٹ گئی۔
کیوی آف سپنرز کین ولیم سن اور مارک کریگ نے چھ وکٹیں شیئر کیں۔
بنیادی طور پر ایک بلے باز ولیم سن نے سات اوورز میں صرف 15 رنز کے عوض تین انگلش بلے بازوں کو چلتا کیا۔ انہوں نے انگلش کپتان الیسٹر کک کی اہم وکٹ بھی حاصل کی۔
منگل کو بغیرکسی وکٹ نقصان پر چوالیس رنز سے کھیل کا آغاز کرنے والے میزبان بلے باز کیوی باؤلرز کےآگے زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔ جوز بٹلر تہتر اور کپتان ایلسٹر کُک چھپن رنز بنا کرنمایاں رہے۔
Leave a Reply