دنیا میڈیا گروپ کے صدر اور ایڈیٹر انچیف کامران خان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نیوز میں شمولیت میرے سفر کی اہم منزل ہے ۔ صحافت میں دنیا نیوز اپنی کاوشوں کی وجہ سے میری پہلی ترجیح بنا ۔ میاں عامر محمود کے کردار سے بہت متاثر ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مجھ سے جو توقعات وابستہ کی گئیں ہیں انہیں پورا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ اپنے شو کو دوبارہ شروع کرنا میری ترجیحات میں سے ایک ہے ۔ میرے مداح اب مجھے دنیا نیوز کی سکرین پر دیکھیں گے ۔ دنیا نیوز میں شمولیت میرے سفر کی اہم منزل ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا گروپ کی صحافیوں کے لیے کاوش انتہائی قابل ستائش ہے۔ ہمیں اپنے مسائل کے حل کیئے خود کھڑا ہونا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری بھیانک دور سے گزر رہی ہے ، ہمیں رنجشیں ختم کر کے میڈٰیا انڈسٹری اور ملک کو مستحکم کرنا چاہئے۔ صحافت میں بہتری تب آئے گی جب ادارے لڑائی چھوڑ دیں گے ۔ صحافتی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ، میرا پیغام ہے کہ میڈیا انڈسٹری آپس کی رنجشیں بھول جائے۔ –

Leave a Reply