کراچی: عزیز بھٹی تھانے میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثہ کا جناح اسپتال کے باہر شدید احتجاج اورنعرے بازی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم نامی نوجوان کو چند روز قبل عزیز بھٹی تھانے کی پولیس اہلکاروں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
حراست کی دوران ملزم نے سائٹ کے علاقے میں مزید اسلحے کی نشاندہی کی تھی جس کی نبرآمدگی کے لئے پولیس اسے اپنے ہمراہ لئے جارہی تھی کہ راست میں سانس رکنے کے سبب ملزم وسیم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مقتول کی نعش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ایم ایل او نے مجسٹریٹ کی عدم موجودگی میں پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کردیا۔
مقتول کے ورثااسپتال کے باہرجمع ہیں اوران کی جانب سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ میت فی الفوران کے حوالے کی جائے۔
سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے تھانے دار کو معطل جبکہ سب انسپکٹر سمیت 3 سپاہیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Leave a Reply