پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، آرمی چیف

یونیورسٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے ساتھ کشمیر میں امن بھی ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) ترجمان جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی قابل قبول ہے۔
جنرل راحیل شریف نے دشمن کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانےکی بھرپور صلاحیت اورعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کو پاکستان کے خلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے جنگی حکمت عملی میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں جبکہ دشمن تنازعات اور دہشت گردی کو ہوا دے کر ہمارے ملک کوغیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے شہری علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گنجائش پیدا کردی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہوچکا ہے۔ac

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.