ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق عوام دو روز کے لیے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔
محمد وسیم عرف پھوپھا کو ڈالمیا سے گرفتار کیا گیا تھا
|
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو کاروبار بند رکھنے کا بیان جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم کا کارکن وسیم عزیز بھٹی تھانے میں پولیس کی حراست میں تھا، ملزم کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہےکہ وسیم پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔
محمد وسیم ایم کیو ایم کے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر میں یونٹ 117 کا کارکن تھا۔
کارکن کی ہلاکت پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا۔
کراچی: پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے کارکن کی ہلاکت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق عوام دو روز کے لیے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو کاروبار بند رکھنے کا بیان جاری کیا ہے۔
پولیس کی تحویل میں ہلاک ہونے والے ملزم محمد وسیم عرف پھوپھا کو ڈالمیا سے گزشتہ شب گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم کا کارکن وسیم عزیز بھٹی تھانے میں پولیس کی حراست میں تھا، ملزم کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہےکہ وسیم پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔
محمد وسیم ایم کیو ایم کے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر میں یونٹ 117 کا کارکن تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں محمد وسیم کی ہلاکت کی وجہ سر پر چوٹ لگنا بتائی گئی ہے
|
کارکن کی ہلاکت پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا۔
ڈان نیوز کے مطابق محمد وسیم کے دیگر 2 بھائیوں کو بھی اس کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا مگر لواحقین کے احتجاج کے بعد پولیس نے عدنان اور نعیم کو رہا کر دیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم وسیم کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم وسیم کی ہلاکت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او معطل
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ او مسعود رزاق کو معطل کر دیا جبکہ تفتیش کرنے والی ٹیم کو بھی حراست میں لے لیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ پیر محمد شاہ کو تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیر محمد شاہ کے مطابق تحقیقات کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Leave a Reply