اسلام آباد: پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان مسترد کردیا۔
دفترِخارجہ کی جانب سے بھارتی وزارتِ خارجہ کے کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلق بیان پر ردِعمل سامنے آگیا، دفترِخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ گلگت کے انتخابات سے متعلق بھارتی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیرسے متعلق اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، کشمیرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر پرغیر قانونی قبضہ کررکھا ہے، بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھارہی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان دونوں علاقے بھارت کا حصہ ہیں اور ان کے پاکستان قابض ہے، بھارت نے پاکستان پر یہ مضحکہ خیز الزام عائد کیا کہ اس نے گلگت و بلتستان کے عوام کو سیاسی حقوق سے محروم رکھا ہوا
Leave a Reply