تحریک انصاف سندھ کے آرگنائزر عارف علوی نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کچھ روز پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب چئیرمین سے منظور کرنے کی درخواست کر رہا ہوں۔ عارف علوی نے کہا کہ تنظیمی امور کو چلانا میرے بس کی بات نہیں ہے۔ واضع رہے کہ عارف علوی نے چند روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے چاروں صوبوں کے آرگنائزرز کے اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی تھی۔ –

Leave a Reply