پرویز مشرف کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

واضح رہے کہ پرویز مشرف کو آرٹیکل 62،63 پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے انتخاب لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

خصوصی عدالت کے نے بھی ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

یاد رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو عام انتخابات سے قبل اپریل 2013 میں این اے 32 چترال اور این اے 48 سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : مشرف اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل قرار

اس کے علاوہ ریٹرننگ افسر نے پرویز مشرف کےاین اے139قصور سے کاغذات بھی مسترد کردیئے تھے۔

اس کے بعد عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سندھ ہائی کورٹ نے سابق فوجی صدر مشرف کو اسمبلی کی رکنیت کے لئے نااہل قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف اہلیت کیس کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے آئین توڑا اور قانون سے تجاوز کیا۔

فیصلے کے مطابق ان کے اقدامات سے ملک کے وقار کو نقصان پہنچا اور اور وہ آئین کے 62 اور 63 پر پورا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.