راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کا آغاز

راولپنڈی ، اسلام آباد کے شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔ پہلے دن میٹرو بس کے ذریعے سفر کرنے کیلئے ملازمت پیشہ افراد ، خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد سٹیشنز پر پہنچ گئی ۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس کا آغاز آج صبح ساڑھے سات بجے ہوا ، راولپنڈی صدر سے روانہ ہونے والی پہلی میٹرو بس کے ذریعے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف سٹیشنز سے سوار ہونے والے سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد بروقت اپنے اپنے دفاتر پہنچی ، میٹرو بس راولپنڈی صدر سے پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد تک کا سفر پینتیس منٹ میں طے کرتی ہے ، سرکاری و نجی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے علاوہ کئی فیملیز بھی پہلے روز میٹرو بس پر سفر کرنے کیلئے سٹیشنز پہنچیں ۔ ٹکٹ گھر کے باہر طویل قطاریں لگ گئی ۔ میٹرو بس سٹیشنز پر سیکورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں – s

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.