سانحہ صفورا کی تفتیش میں اہم کامیابی ملی ہے ، ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کرکے سانحہ میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کرلی گئی ۔ سانحہ صفورا کی تفتیش کے دوران اہم کامیابی ملی ہے ۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ میں ملوث گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک اور دہشت گرد گرفتار کرلیا ۔ ملزم اسد الرحمان کے قبضے سے سانحہ صفورا میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے بس کےاندر فائرنگ کا اعتراف کرلیا ۔ سانحہ صفورا کے چار ملزموں میں سعد عزیز ، طاہر حسین ، حافظ ناصر اور اطہر عشرت کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔ – 

Leave a Reply