ضمنی انتخابات :شیری رحمان نے سینیٹ کی سیٹ کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے

سندھ سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر لطیف انصاری کے مستعفی ہونے پر خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے شیری رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت توانائی بحران ، بیروزگاری اور قرضوں کا بوجھ بڑھنے کی ذمہ دار ہے ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سنیٹر لطیف انصاری کے مستعفی ہونے والی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسر تنویر ذکی نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔ پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار ندیم بھٹو نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، ہفتہ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اس کےبعد ندیم بھٹو کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور شیری رحمان کی کامیابی کا امکان ہے ۔ اس سے پہلے شیری رحمان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر رہنمائوں کے ساتھ الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر پہنچیں تو اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکن بھی جمع ہوگَئے جس کے باعث بدنظمی دیکھنے میں آئی اور الیکشن کمیشن کے دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گزشتہ بجٹ میں رکھے تمام ہدف پورا نہ کرنےکا اعتراف کرچکی ۔ توانائی بحران ، بیروزگاری اور قرضوں کا بوجھ بڑھنے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ۔ سینیٹ میں اقصادی راہداری سمیت تمام وسائل پر بات کروں گی ۔ اٹھارویں ترمیم پرعمل اس وقت نظر آئیگا جب وسائل صوبوں کو منتقل ہوں گے ۔ پیپلز پارٹی مشکل وقت میں جمہور اور جمہوری قوتوں کا ساتھ دے گی ۔ – sh

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.