قومی اسمبلی کا بجٹ 15-2016 اجلاس شروع

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال کے بجٹ میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کی رقم 97 ارب روپے سے بڑھا کر 102 ارب روپے کر دی گئی ہے جب کہ بیت المال کا بجٹ 2 ارب روپے اضافے سے 4 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

موجودہ مالی سال کی کارکردگی

وفاقی وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کا آغاز حکومت کی موجودہ مالی سال کے دوران کارکردگی کے ذکر سے کیا اور بتایا کہ حکومت نے شکستہ معیشت کو بحالی کی طرف گامزن کردیا اور پاکستانی معیشت کی ڈولتی کشتی اب محفوظ کنارے تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار معیشت کی بحالی کیلیے کبھی مشکل فیصلے کرنے میں نہیں ہچکچائے اور معاشی پنڈتوں کی پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 4.24فیصد رہی جب کہ رواں مالی سال افراط زر کی شرح 11 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تاہم دھرنے اور سیلاب کی وجہ سے معاشی اہداف حاصل نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال زرمبادلہ کا ہدف 19 ارب ڈالر مقرر کیا گیا اور اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17ارب تک پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود کو کم کرکے 7 فیصد کی شرح تک لایا گیا ہے جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

وزیرخزانہ کے مطابق ملک میں فی کس آمدنی 1300 ڈالرز سے بڑھ کر 1512ڈالر ہوگئی ہے۔knk

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.