محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن بھر کالی گھٹاؤں کا راج رہا کہیں رم جھم تو کہیں کھل کر برکھا برسنے سے ہر منظر نکھر گیا۔ لاہور میں مطلع صاف رہا تاہم ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کم کر دی۔ جنوبی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ دادو اور دالبندین میں پارہ اکتالیس ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، مالاکنڈ، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔ – o

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.