ملتان :پولیس کا سرچ آپریشن ، کرائے داروں کے کوائف اکٹھے کئے

ملتان میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور کرائے پر موجود گھروں کے کوائف اکھٹے کیے ۔ نواب پور روڈ سے ملحقہ علاقوں میں پولیس نے گھر گھر سرچ آپریشن کیا اور رہائشیوں اور کرایہ داروں کے کوائف اکھٹے کیے اور ہوٹل سمیت مختلف پلازوں کی بھی معلومات درج تھی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جو علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر موجود تھی اور سخت چیکنگ کے بعد علاقے میں جانے دیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد گلیوں محلوں میں رہنے والے افراد بارے معلومات اکھٹی کرنا ہے تاہم اس حوالے سے شہری بھی پولیس کیساتھ تعاون کریں – cxxx

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.